ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بامعنی اوراہم رہا، جی ایس ٹی بل صدی کی اہم پہل:اننت کمار

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بامعنی اوراہم رہا، جی ایس ٹی بل صدی کی اہم پہل:اننت کمار

Sat, 13 Aug 2016 01:06:17    S.O. News Service

نئی دہلی، 12اگست/(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو بامعنی اوراہم قرار دیتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے آج کہا کہ اس دوران جی ایس ٹی سے متعلق آئینی ترمیم بل سمیت کئی اہم بل منظور کرانے میں کامیابی ملی جبکہ کشمیر کے بارے میں ایک قرارداد کو صوتی ووٹ سے منظور کیا گیا۔پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج غیر معینہ مدت مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے ایوان پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سیشن کے شروع میں تمام جماعتوں سے سیشن کے دوران بات چیت اور اتفاق کی بنیاد پر کام کاج آسانی چلانے کی اپیل کی تھی۔اس کا مثبت نتیجہ سامنے آیا اور لوک سبھا نے 109.42فیصد اور راجیہ سبھا نے 98.96فیصد کام کیا۔انہوں نے کہا کہ سیشن کے دوران حکومت کوجی ایس ٹی سے متعلق آئین کے 122ویں ترمیم بل کو متفقہ طور پر راجیہ سبھا میں منظور کرانے میں کامیابی ملی۔حکومت نے اپوزیشن کی باتوں کو مانتے ہوئے اس میں کچھ ترمیم کی۔ان نئی ترامیم کی وجہ سے اس بل پر لوک سبھا کی دوبارہ منظوری لی گئی۔اننت کمار نے کہا کہ جی ایس ٹی ٹیکس اصلاحات کی سمت میں تاریخی پہل ہے اور یہ صدی کا سب سے اہم ٹیکس اصلاحی بل ہے۔اس پر تعاون کے لئے تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیشن کے دوران لوک سبھا میں 13اور راجیہ سبھا میں 14بل منظور کئے گئے یا لوٹائے گئے۔
 


Share: